پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار حمزہ علی عباسی اور فنکارہ نیمل خاور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر دونوں بے حد خوش ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اور نیمل خاور کو ایک ننھے منے بیٹے سے نوازا ہے جس کا نام ہم محمد مصطفیٰ عباسی رکھیں گے۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں دُعا کرتا ہوں کہ میرا بیٹا آگے چل کر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ، منکسر المزاج اور ایماندار انسان بنے اور اللہ تعالیٰ اسے نعمتوں سے سرفراز فرمائے۔
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے بیٹے کو دُنیاوی اور اخروی زندگی میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ انہوں نے عوام سے بھی دُعاؤں کی اپیل کی۔
Allah has blessed me and Naimal with a baby boy, Muhammad Mustafa Abbasi. I pray that he becomes a grateful servant of Allah, a good, humble & honest human being and may Allah bless him in this life and the next. Please pray for us❤️
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) August 2, 2020
یہ بھی پڑھیں: اسلام کے نام پر شدت پسند تنظیمیں آگے بڑھ رہی ہیں۔حمزہ عباسی