پیٹرول پمپ مالکان کے ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔حماد اظہر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول پمپ مالکان کے ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔حماد اظہر
پیٹرول پمپ مالکان کے ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کے ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے جبکہ کچھ گروہ 9 روپے کے اضافے کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ توانائی حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چند کمپنیوں کو نوازنے کیلئے 9 روپے کا اضافہ نہیں ہوسکتا، پیٹرول پمپ کے جائز مطالبات تو تسلیم کریں گے، ناجائز مطالبات نہیں مانیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ای سی سی، پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن کے جائزے کا فیصلہ مؤخر

پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال آج سے شروع، ملک بھر میں پیٹرول کا بحران

وفاقی وزیرِ توانائی نے کہا کہ عوام کو پریشان کرنا درست نہیں، اقتصادی رابطہ کمیٹی میں ڈیلرز مارجن اضافے کی سمری پیش کردی گئی جس کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا۔ حکومت پمپ مالکان کے جائز مطالبات تسلیم کرلے گی۔

وزیرِ توانائی حماد اظہر نے آج کی جانے والی پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کے تناظر میں کہا کہ ہمیں پیٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا اندازہ ہے ، ڈیلرز بھی عوام کی مشکلات کا ادراک کریں، اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کر لیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزارتِ پیٹرولیم نے پیٹرول نہ ہونے سے پریشان حال عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں،پی ایس اول، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیز کے پیٹرول پمپس کھلے ہیں۔ 

 وزارتِ پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبے کے پیشِ نظر  کمپنیز اور ڈیلرز مارجن میں مناسب اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔وفاقی کابینہ کے ذریعے ڈیلرز مارجن میں اضافے پر فیصلہ 10 روز میں ہوسکتا ہے۔

Related Posts