پر امن احتجاج سب کا حق، ینگ ڈاکٹرز کو پتھراؤ نہیں کرنا چاہئے تھا۔حامد میر

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پر امن احتجاج سب کا حق، ینگ ڈاکٹرز کو پتھراؤ نہیں کرنا چاہئے تھا۔حامد میر
پر امن احتجاج سب کا حق، ینگ ڈاکٹرز کو پتھراؤ نہیں کرنا چاہئے تھا۔حامد میر

اسلام آباد: معروف صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے تاہم ینگ ڈاکٹرز کو مظاہرے کے دوران پتھراؤ نہیں کرنا چاہئے تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز پر پولیس نے شیلنگ کی اور کئی ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا جو نوجوان نسل کیلئے اچھا پیغام نہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو پی ایم سی کی عمارت پر پتھراؤ نہیں کرنا چاہئے تھا۔ پر امن احتجاج کا راستہ اختیار کرنا چاہئے کیونکہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور ڈاکٹرز کے مابین تصادم ہوا، پولیس نے ینگ ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی۔ دوسری جانب مظاہرین نے بھی پولیس افسران اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پتھراؤ کیا۔

آج  پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر ینگ ڈاکٹرز اور پولیس کے مابین تصادم ہوا۔ ینگ ڈاکٹرز عمارت میں داخل ہوگئے جنہیں نکالنے کی کوشش کی گئی۔پولیس نے ینگ ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔ 

مزید پڑھیں: اسلام آباد، ینگ ڈاکٹرز اور پولیس کا تصادم، لاٹھی چارج اور شیلنگ

Related Posts