دبئی کے حکمران شیخ راشد کے بھائی حمدان بن راشد علالت کے باعث انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی کے حکمران شیخ محمد راشد کے بھائی حمدان بن راشد المکتوم انتقال کر گئے
دبئی کے حکمران شیخ محمد راشد کے بھائی حمدان بن راشد المکتوم انتقال کر گئے

اماراتی ریاست دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کے بھائی حمدان بن راشد کا انتقال ہوگیا ہے۔ شیخ محمد بن راشد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ حمدان بن راشد کا انتقال علالت کے باعث ہوا جو کافی عرصے سے بیمار تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی اور ساتھی شیخ حمدان بن راشد اِس دنیا میں نہیں رہے۔

بھائی کے انتقال کی خبر پر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے انا للہ و انا الیہ راجعون کہتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ حمدان بن راشد پر رحم فرمائے۔ پاکستان نے شیخ حمدان بن راشد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قبل ازیں شیخ حمدان بن راشد المکتوم کو 9 دسمبر 1971ء کو اماراتی کابینہ کی پہلی بار تشکیل کے ساتھ ہی وزارتِ خزانہ کا قلمدان دیا گیا تھا۔ حمدان بن راشد المکتوم فاؤنڈیشن اور دبئی میونسپلٹی کے سربراہ بھی رہے۔

اس کے علاوہ شیخ حمدان بن راشد نے دبئی نیچرل گیس کمپنی، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور دیگر محکموں میں بھی سربراہی کے فرائض سرانجام دئیے۔ انہیں رائل برٹش کالج لندن اور رائل برٹش کالج ایڈنبرگ سے عالمی میڈیسن کی اعزازی فیلوشپ بھی حاصل تھی۔

Related Posts