حماس رہنما کی کراچی میں علامہ راشد سومرو سے ملاقات

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو جے یو آئی

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی ونگ کے رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر نے جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کے گھر پر ان سے ملاقات کی۔

علامہ راشد محمود سومرو اور دیگر جے یوآئی رہنماؤں نے ڈاکٹر ناجی ظہیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جےیو آئی رہنما قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث، مولانا حماد اللہ شاہ، علامہ سمیع سواتی، ڈاکٹر شفیق الرحمن سومرو، مولانا محمد امجد ودیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر تعزیت اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ناجی ظہیر نے جے یو آئی رہنماؤں کو فلسطین کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے حماس رہنما نے کہا کہ پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں کہ ہر موڑ پر فلسطینیوں کی حمایت کی ہے، فلسطینی قوم شیخ مولانا فضل الرحمان اور جمعیۃ علماء اسلام کی سرپرستی اور تعاون پر مشکور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان اطمینان رکھیں فلسطینی مسلمان ڈٹ کر اسرائیل بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اسرائیلی درندگی کا نشانہ بننے والے فلسطینی خاندان جرأت اور استقامت کا پہاڑ بن چکے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ راشد سومرو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن صاحب کی قیادت میں جمعیۃ علماء اسلام فلسطین کے مظلوموں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی۔

قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر فلسطینی مظلوموں کی اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رہے گی۔ اسرائیل نے ظلم کی تمام حدیں پار کردیں۔ اسرائیلی درندگی بےنقاب ہوچکی ہے۔ اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دھشتگرد کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمان پوری امت کی جانب سے بیت المقدس کا دفاع کررہے ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں کی اسرائیل کیخلاف جدوجہد امت مسلمہ کی طرف سے کفارہ ہے۔

علامہ راشد محمود سومرو نے فلسطینی رہنما کو 14 اکتوبر کو میرپور خاص میں منعقد ہونے والی مفتی محمود کانفرنس اور نومبر میں شہید اسلام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ فلسطینی رہنما نے وفد کے ہمراہ دونوں اجتماعات میں شرکت کی دعوت قبول کی۔

Related Posts