حماس نے اپنے کمانڈر یحیٰ السنوار کی شہادت کی تصدیق کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب میڈیا

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی حملے میں یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بیروت میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے تصدیق کی ہے کہ یحییٰ سنوار اسرائیلی فورسز سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت  نوش فرما گئے ہیں۔

خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ  یحییٰ سنوار کی شہادت سے فلسطینی مزاحمتی تحریک نے مزید جوش  پکڑلیا ہے، یحییٰ سنوار کی  شہادت غاصب  اسرائیل کے لیے تباہی کا پیغام ثابت ہوگی۔

خلیل الحیہ نے اپنے ٹی وی انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ قائد کی شہادت نے ہمارے اندر جوش و جذبے کا ہی اضافہ کیا ہے، اسرائیل کے سامنے جھکنے کا سوال ہی نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی یرغمالی اس وقت تک سلامت اپنے گھروں کو نہیں لوٹ سکتے جب تک غاصب صہیونی افواج غزہ شہر سے مکمل طور پر انخلا نہیں کرلیتیں۔

Related Posts