فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل نے اپیل کی ہے کہ پاکستان کی حکومت اثر و روسوخ استعمال کر کے غزہ کا راستہ کھلوائے تاکہ خوراک اور ادویات پہنچ سکیں۔
حماس کے رہنما خالد مشعل نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے غزہ میں خوراک اور ادویات کی قلت سے متعلق تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا۔
خالد مشعل نے اپیل کی کہ پاکستان اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے غزہ اور ادویات کیلیے زمینی راستہ کھلوائے۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر سیاسی مذہبی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پاکستانی حکومت سے متفقہ طور پر مطالبہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے ایجنڈے میں غزہ اور فلسطین سر فہرست ہے۔ خالد مشعل نے پاکستان کی مذہبی جماعتوں کی قیادت کے جذبات کو خراج تحسین کیا۔