قیمتی جوتوں اور کپڑوں کی دوڑ، عاطف اسلم کی بیٹی مریم نواز سے بھی آگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم
(فوٹو: ہنگامہ ایکسپریس)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کی کمسن بیٹی نے قیمتی جوتوں اور کپڑوں کی دوڑ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

معروف گلوکار عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ عاطف کی نئی تصویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ تصاویر میں عوام کی نظریں حلیمہ عاطف کے قیمتی جوتوں اور کپڑوں پر ٹک کر رہ گئی ہیں۔

اتوار کے روز عاطف اسلم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی حلیمہ عاطف اور اپنی تصاویر پوسٹ کیں اور مداحوں سے سوال کیا کہ کیا مجھے اس کیلئے کسی وضاحت کی ضرورت ہے؟جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے اور بعد ازاں بچی کے لباس اور جوتوں پر تبصرے شروع کردئیے۔

اسکرین گریب

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ حلیمہ اسلم نے برانڈز کی گیم میں مریم نواز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایک انسٹاگرام صارف نے دعویٰ کیا کہ عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ نے 50 ہزار کی ٹی شرٹ، 27 ہزار کی نیکر اور 1 لاکھ 72 ہزار کا برانڈڈ جوتا پہن رکھا ہے جس پر عاطف اسلم کے مداح حیران رہ گئے۔

Related Posts