محرم کی خاص روایتی حلیم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گندم ، جو ، دال اور گوشت کے ایک مزیدار مرکب کو حلیم یا دلیم بھی کہا جاتا ہے، یوں  تو پاکستان کے طول عرض میں سال بھر حلیم شوق سے کھائی جاتی ہے لیکن محرم میں بننے والی حلیم کھانے والوں کو انگلیاں چاٹنے پر مجبور کردیتی ہے۔ کٹی ہوئی ہری مرچ، ادرک، تلی ہوئی پیاز اور لیموں حلیم کا ذائقہ دوبالا کردیتے ہیں۔

پاکستان میں محرم الحرام میں نویں اور دسویں محرم کو شہری خاص طور پر گھروں میں حلیم تیار کرتے ہیں، ایم ایم نیوز کے قارئین کیلئے حلیم بنانے کی ترکیب پیش خدمت ہے۔

حلیم کی ایک دیگ تیار کرنے کیلئے 10 کلو گوشت، 5 کلو گندم اور چنے کی دال کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں ایک چوتھائی مختلف مصالحے شامل کئے جاتے ہیں، مونگ کی دال، مسور کی دال اور ماش کی دال بھی حلیم میں خاص طور پر شامل کی جاتی ہے اور سرخ مرچ اور ہلدی بھی حلیم کے اجزاء ترکیبی میں شامل کرکے خوب پکانے کے بعد ایک مزیدار حلیم تیار ہوتی ہے۔مزیدار حلیم بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے یہ طویل اور صبر آزما کام ہے جس کے بعد لذیر حلیم بنتی ہے، 10 کلو گوشت ، دالیں، گندم اور دیگر اجزاء کو اچھی طرح کم از کم آٹھ گھنٹے تک پکایا جاتا ہے، دالیں ، گندم اور گوشت الگ سے ابالے جاتے ہیں اور پھرکچھ گھنٹوں کے لئے تمام اشیاء کو ملاکرپکایا جاتا ہے اور جب یہ ایک گاڑھے مرکب کی شکل تو ایک نیا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔

دالیں، گندم اور گوشت کے پیسٹ کی شکل اختیار کرنے کے بعد اس مرکب کو مستقل ہلایا جاتا ہے جسے عام طور پر لوگ گھوٹا بھی کہتے ہیں اور پکانے کے دوران ہی اس میں حسب ذائقہ نمک اور مرچ ملائے جاتے ہیں اور درمیانی آنچ پر پکایا جاتا ہے۔لذیر حلیم تیار کرنے کیلئے اس کو مستقل ہلانا پڑتا ہے جس سے تمام اجزاء یکجان ہوجاتے ہیں اور مرکب تیار ہونے کے بعد تلی ہوئی پیار کا تڑکا لگایا جاتا ہے اور آخر میں اس میں کٹی ہوئی ادرک ، کٹے ہوئی ہری مرچ ، دھنیا کے پتے ، لیموں اور چاٹ مصالحے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

Related Posts