مکہ مکرمہ، رواں برس کے حج کا خطبہ شروع، تراجم 10 زبانوں میں دستیاب

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
مکہ مکرمہ، رواں برس کے حج کا خطبہ شروع، تراجم 10 زبانوں میں دستیاب
مکہ مکرمہ، رواں برس کے حج کا خطبہ شروع، تراجم 10 زبانوں میں دستیاب

مکہ مکرمہ: رواں برس کا خطبۂ حج شروع ہوگیا ہے جس کے تراجم 10 زبانوں میں بیک وقت سنے جاسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حرمین انتظامیہ نے کہا کہ 1442 ہجری اور 2021 عیسوی کا خطبۂ حج آج 12 بج کر 30 منٹ پر (پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے) شروع ہوگیا ہے جسے آن لائن سنا جاسکتا ہے۔

حج کا خطبہ دنیا بھر کی 10 زبانوں میں دستیاب ہے جن میں انگریزی، فرانسیسی، ملایو، اردو، فارسی، چینی، ترک، روسی، ہاؤسا اور بنگالی زبانیں شامل ہیں۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے انٹرنیٹ پر دستیاب آڈیو خطبے کا لنک بھی شیئر کیا۔ 

دنیا بھر کے حجاجِ کرام آج کا خطبۂ حج سننے کیلئے جمع ہوگئے۔ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز حج کا خطبہ دے رہے ہیں جسے سننے کیلئے حجاج کرام منہ پر ماسک لگائے سماجی فاصلے کے اہتمام کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل مکہ مکرمہ کے مقدس ترین شہر میں خادمِ حرمین شریفین کے احکامات کے تحت 200 ہنر مندوں نے غلافِ کعبہ تبدیل کردیا جبکہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔

 حرمین شریفین انتظامیہ نے دنیا بھر کے میڈیا کو آگاہ کیا کہ غلافِ کعبہ تبدیل کردیا گیا ہے۔ کعبۃ اللہ کے غلاف کی تبدیلی کے عمل میں 200 ہنر مندوں نے حصہ لیا۔

ہر سال رسول اللہ ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے 9 ذی الحج کے روز غلافِ کعبہ (کسوہ) کو تبدیل کردیا جاتا ہے۔ نویں ہجری میں بھی کعبہ پر نیا غلاف چڑھایا گیا۔

رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقعے پر کعبۃ اللہ کی عمارت پر یمنی کپڑے سے تیار کیا گیا غلاف چڑھایا جس کی یاد میں ہر سال وقوفِ عرفہ کے بعد غلاف تبدیل کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: مکہ مکرمہ میں غلافِ کعبہ تبدیل، عازمینِ حج وقوفِ عرفہ آج ادا کریں گے

Related Posts