خاتون ہیئر اسٹائلسٹ کا امالا پال پر بدسلوکی کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امالا پال
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خاتون ہیئر اسٹائلسٹ کا امالا پال پر بدسلوکی کا الزام سامنے آیا ہے۔ بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ نے پورا واقعہ بیان کرتے ہوئے اداکارہ کی بدسلوکی کی نشاندہی کی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران ہیئر اسٹائلسٹ ہیما نے کہا کہ ایک بار میں بھارتی شہر چنائی میں اداکارہ امالا پال کے ساتھ شوٹنگ کیلئے گئی جب میں ان کو براہِ راست نہیں جانتی تھی اور ایک دوست کے ذریعے تعارف حاصل کرلیا تھا۔

انٹرویو کے دوران ہیئر اسٹائلسٹ ہیما نے کہا کہ ہم شوٹنگ کیلئے اپریل یا مئی کے دوران گئے تھے جب چنائی کا موسم کافی گرم تھا۔ گرمی بہت زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ شوٹنگ کی لوکیشن پر کوئی درخت بھی نہیں تھا کہ اس کے سائے میں بیٹھا جاسکتا۔

ہیئر اسٹائلسٹ نے کہا کہ ہم گاڑی میں گئے تو اس میں دو حصے تھے۔ ایک میں اداکار بیٹھے اور دوسرے میں ٹیکنیشنز تھے۔ اس لیے ہم گئے اور اندر بیٹھ گئے۔ امالا پال نے اپنے منیجر سے کہا کہ ان سے کہو، یہاں سے چلے جائیں، انہیں وین میں بیٹھنے کی اجازت نہیں۔

ہیما نے کہا کہ جب منیجر نے ہمیں یہ بات بتائی تو میک اپ مین اور میں نے ایک دوسرے کے چہرے کو گھورنا شروع کردیا کہ اتنے گرم موسم میں ہم کہاں جائیں؟ پھر بھی ہمیں وین سے باہر نکلنا پڑا۔ ہوسکتا ہے کہ بھارتی فلمساز ہی ہیئر اسٹائلسٹ کی عزت نہ کرتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں امالا پال کو کیا بتاتی کہ میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہوں جس میں بالی ووڈ فنکارہ تبو بھی شامل ہیں، اداکاروں نے ہمیشہ ہم سے اچھا سلوک کیا اور ہیئر اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ کیلئے الگ گاڑی بک کی جاتی تھی۔

Related Posts