پنجاب کی حفصہ جاوید پاکستان ایئر فورس میں بطور فائیٹر پائلٹ منتخب ہو گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بورے والا کی حفصہ جاوید پاکستان ایئر فورس میں بطور فائیٹر پائلٹ منتخب ہو گئیں
بورے والا کی حفصہ جاوید پاکستان ایئر فورس میں بطور فائیٹر پائلٹ منتخب ہو گئیں

لاہور: پاکستان ائیر فورس میں صوبہ پنجاب کے شہر بورےوالا سے تعلق رکھنے والی حفصہ جاوید خاتون فائیٹر پائلٹ منتخب  ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف شاعر و ڈاکٹر جاوید حیدر جوئیہ کی ہونہار بیٹی حفصہ جاوید نے پاکستان ائیر فورس کا امتحان پاس کر کے بورےوالا کی دھرتی سے پہلی خاتون فائیٹر پائلٹ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس خوشی کے موقع پر بورےوالا کی مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے حفصہ جاوید کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بورےوالا کی بیٹی حفصہ جاوید پر ناز ہے اور فخر ہے کہ پاکستان کا نام ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید روشن کرے گی۔

اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنے جری اور بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کے ساتھ ساتھ اپنی ہنر مند اور قابل بیٹیوں کی وجہ سے دنیا میں پہچانا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی ادارے کسی خواجہ سراء سے امتیازی سلوک نہ کریں۔لاہور ہائیکورٹ

 

Related Posts