مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے
مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے

 وزیرِ اعظم کے مشیر برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ آج وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس پر کمیٹی کے اراکین آج تبادلۂ خیال کریں گے۔ اجلاس کے دوران کابینہ اراکین خصوصی اقتصادی زونز میں نظرِ ثانی شدہ رعایات پر بھی غور کریں گے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کا اقتصادی ریلیف پیکیج بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں زیرِ غور آئے گا۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھی اراکینِ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کی جائے گی۔

وزارتِ تعمیرات کے تحت سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ منگل کے روز ڈاکٹر اکرام الحق کے ہمراہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کرچکے ہیں۔

مذکورہ اجلاس کے دوران ملک بھر میں ٹیکس کا اسٹرکچر، معلومات کی فراہمی اور تکنیکی جزئیات پر غور کیا گیا۔ اس دوران چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری فنانس اور سابق سیکریٹری فنانس وقار مسعود خان بھی موجود تھے۔ 

Related Posts