کراچی میں بارش سے قبل گٹر ابل پڑے، اہم شاہراہیں زیر آب

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Outbreak of diseases feared as torrential rains submerge Karachi roads

کراچی :سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کی رسہ کشی کی وجہ سے شہر قائد میں بارش سے قبل ہی گٹر ابل پڑے، ضلع وسطی کی اہم شاہراہیں سیوریج کے گندے کے پانی میں ڈوب گئیں۔

جہانگیر روز ، تین ہٹی سمیت شہر کی اہم شاہراہیں گندے پانی میں ڈوب گئیں، ذرائع کے مطابق سیوریج لائن چوک ہونے کی وجہ سے بدبودار پانی شاہراہ لیاقت پر جمع ہوگیا جس کی وجہ سے اہم شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔

کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ سے سڑک پر آنے والا گٹر کا پانی پٹیل پاڑہ، بلوچ پاڑہ اور لسیبلہ کی سڑک تک پھیل گیا، علاوہ ازیں ناظم آباد، اور فیڈرل بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں بھی گٹر کا پانی جمع ہے۔

مزید پڑھیں:اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

اہم شاہراہوں پر گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ایمبولینسز اور موٹرسائیکل سواروں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی کی اہم شاہراہ پر ابلنے والے گٹر کا نوٹس لیا اور فوری طور پر سیوریج لائنوں کا کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

Related Posts