مسلح ملزمان کی مسجد پر فائرنگ سے 7 نمازی شہید ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابوجہ: نامعلوم مسلح ملزمان نے نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کدونا میں مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست کدونا کے دور دراز کے گاوں کی مسجد میں فائرنگ اس وقت کی گئی جب بڑی تعداد میں نمازی عبادت کر رہے تھے۔

ملزمان نے پوری کارروائی اطمینان سے کی اور فرار ہوگئے۔کدونا پولیس کے ترجمان منصور ہارونہ نے رائٹرز کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مسجد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10 سے زائد نمازیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں دو نمازیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ 3 برسوں سے نائیجیریا کے شمال مغرب میں مسلح گروہوں نے امن و امان کو تہہ و بالا کر رکھا ہے۔ ہزاروں افراد کو اغوا کرکے تاوان لیا گیا اور عدم ادائیگی پر درجنوں کو قتل بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی دو مزاروں میں توڑ پھوڑ، لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کرتے رہے

سڑک پر سفر کرنا محفوظ ہے اور نہ ہی بھتہ اور تاوان دیے بغیر کھیتی باڑی کرنا آسان رہا ہے۔ پولیس اور فوج ان علاقوں میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں۔

Related Posts