غیر ملکی ایئرلائن کی غفلت سے غمزدہ والدین مزید پریشان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

غیر ملکی ایئر لائن کے عملے کی غفلت کی وجہ سے دوران علاج بھارت میں انتقال کرنے والے آریان شاہ کی میت پاکستان نہیں پہنچائی جا سکی۔

کوئٹہ کا نوجوان آریان شاہ بھارت کے نجی اسپتال میں دوران علاج وفات پاگیا تھا مگر اسپتال انتظامیہ نے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر میت دینے سے انکار کردیا تھا۔

آریان شاہ کے والدین کی اپیل پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھارتی اسپتال کے بقایا جات ادا  کرکے میت پاکستان لانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

حکومت بلوچستان نے آریان شاہ کی میت واپس لانے کا بندوست بھی کیا تاہم غیر ملکی ایئرلائن کے عملے کی غفلت کی وجہ سے میت کراچی نہیں لائی جا سکی۔

آریان شاہ کے والدین نے بتایا کہ غیر ملکی ائیرلائن کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا تابوت خالی نکلا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ غیر ملکی عملے کی غفلت کے باعث آریان کی میت ابھی کولمبو ہی میں ہے اور میت کو آج کراچی لایا جائے گا۔

Related Posts