اسرائیلی فوج نے کشتی پر حملہ کر کے ہمیں اغوا کیا، گریٹا تھنبرگ کا انکشاف

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ عرب میڈیا)

سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے انہیں اور دیگر امدادی کارکنوں کو بین الاقوامی پانیوں سے اغوا کر کے زبردستی اسرائیل منتقل کیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گریٹا محفوظ طور پر سویڈن واپس پہنچ چکی ہیں جبکہ دیگر آٹھ کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں ہیں کیونکہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے سے انکار کیا۔

گریٹا نے پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس کارروائی کو “ایک اور دانستہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی” قرار دیا۔

یہ کشتی غزہ کے لیے امداد لے کر جا رہی تھی، جہاں اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث شہری سنگین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

حراست میں لیے گئے کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیم “عدالہ” اس معاملے کی نگرانی کر رہی ہے۔

Related Posts