جہیز کی لالچ نے لے لی ایک اور بیٹی کی جان، نئی نویلی دلہن خودکشی پر مجبور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ نیوزمنٹ)

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع تیرپور میں جہیز کے تنازع پر 27 سالہ دلہن ریدھنیا نے خودکشی کرلی۔ ریدھنیا کی 78 روز قبل 28 سالہ کیون کمار سے شادی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق ریدھنیا کی شادی اپریل میں کیون کمار نامی شخص سے ہوئی تھی، جس پر دلہن کے اہلخانہ نے تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے، جن میں 70 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی اور 300 تولا سونا شامل تھا۔

شادی کے کچھ ہی دن بعد سسرالیوں کی جانب سے مزید جہیز کے مطالبات شروع ہو گئے۔ لڑکی کے والد کے مطابق اسے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا

پولیس کے مطابق 29 جون کو ریدھنیا نے مندر جانے کا بہانہ کیا، راستے میں زہریلی دوا پی اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔اس کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی۔

موت سے قبل ریدھنیا نے والد کو آڈیو پیغامات بھیجے، جن میں اس نے سسرالیوں کے رویے کی شکایت کی۔ اپنے پیغام میں ریدھنیا نے کہا ’میں روز کی ذہنی اذیت برداشت نہیں کر سکتی۔

مقتولہ نے کہاکہ سب لوگ کہتے ہیں سمجھوتہ کرو، یہ زندگی ایسے ہی چلتی ہے مگر کوئی میری تکلیف کو نہیں سمجھتا، مجھے یہ زندگی نہیں پسند، یہ لوگ مجھے اندر سے مار رہے ہیں، آپ اور ماما میری دنیا تھے، اب اور برداشت نہیں ہو رہا میں جا رہی ہوں۔

ریدھنیا کے والدین کی درخواست پر پولیس نے شوہر، ساس اور سسر کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts