عوام کیلئے بڑی خوشخبری، ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی تصویر

غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست دائر کر دی، گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ نیپرا پاور ڈویژن کی اس درخواست پر یکم جولائی کو سماعت کرے گا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے بنیادی ٹیرف میں کمی کی جو تجاویز تیار کی گئی ہیں، ان میں گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 سے کم ہو کر 47.69 روپے رہے گا۔

ان تجاویز میں ماہانہ 50 یونٹ تک کے گھریلو لائف لائن صارفین کے لیے 3.95 روپے فی یونٹ ٹیرف برقرار رکھنے اور ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف 7.74 روپے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 1.15 روپے کمی سے 10.54 روپے فی یونٹ کرنے، 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 13 روپے ایک پیسے جبکہ ایک سے 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 22 روپے 44 پیسے کرنے کی تجویز ہے۔

ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف ایک روپے 16 پیسے کمی سے 28.91 روپے فی یونٹ کرنے، ماہانہ 201 سے 300 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 33.10 روپے فی یونٹ کرنے جبکہ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 37.99 روپے فی یونٹ کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 1.14 روپے کمی سے 40.22 روپے فی یونٹ، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 41.62 روپے فی یونٹ، ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 42.76 روپے فی یونٹ جبکہ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.05 روپے کمی سے 47.69 کرنے کی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی اور اس نے یکساں ٹیرف کے تعین کے لیے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

Related Posts