قائد اعظم جیسے عظیم رہنماء صدیوں میں ایک بارپیدا ہوتے ہیں، مصطفی کمال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ عمارتوں کے بجائے سندھ حکومت کو گرادے،مصطفی کمال
سپریم کورٹ عمارتوں کے بجائے سندھ حکومت کو گرادے،مصطفی کمال

کراچی:پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے تمام اہلِ وطن اور دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی ہیں انکو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح جیسے رہنما صدیوں میں ایک بارپیدا ہوتے ہیں جو تاریخ کا رخ موڑ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کیساتھ جو ظلم جاری ہے اسے دیکھ کر پاکستانی قوم تا قیامت قائد اعظم سمیت تحریک آزادی پاکستان کے ایک ایک مجاہد کی مقروض رہے گی۔

ہمیں پاکستان کی نا صرف حفاظت کرنی ہے بلکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم پر عمل پیرا ہوکر اسکو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے۔

پاکستان کی ترقی کے لئے تمام پاکستانیوں کو نا صرف اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور انتہائی محنت کیساتھ انجام دینے ہونگے بلکہ ہمیں رنگ، نسل، مذہب، زبان اور برادری سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کی مدد کر کے ملی اخوت اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ چلنا ہوگا۔

نظریات کے اختلاف کو دشمنی میں تبدیل ہونے سے بچانا ہوگا، یہی پاکستان کی خدمت اور پاک سر زمین پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب سے ایسے کام لے کہ ہم پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنا سکیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ یاد رکھیں کہ پاکستان کی مضبوطی عام پاکستانی کے مضبوط ہونے میں ہے اور عام پاکستانی صرف اس وقت مضبوط ہوگا جب اسکو تمام بنیادی سہولیات میسر ہونگی۔

بنیادی سہولیات صرف اسی صورت میں میسر ہونگی جب اختیارات اور وسائل نچلی ترین سطح پر منتقل ہو جائیں گے۔ اللہ پاکستان کو ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط سے مضبوط تر بنادے۔

Related Posts