کراچی:سندھ حکومت نے کراچی میں نالہ متاثرین کو 2سال تک ماہانہ 15ہزار روپے دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ متاثرین کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں رہائشی یونٹ بھی دیا جائے گا۔
منگل کو وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے مختلف نالوں کے متاثرین کی بحالی پر اجلاس کو بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تجاوزات ہٹانے سے 344 گھر گجر نالے اور 60 گھر اورنگی نالے جبکہ 6 فیکٹریز متاثر ہوئی ہیں۔
وفاقی حکومت سے 3 لاکھ کی سبسڈی لے کر 30ہزار یونٹ متاثرین کو دیے جائیں گے اور سندھ حکومت ہاسنگ پروجیکٹ کے لیے زمین دے گی۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2020 میں کراچی میں شدیدبارشوں کے باعث اربن فلڈنگ ہوئی جس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ نالوں کے اردگرد تجاوزات کا خاتمہ کرکے نالوں کی صفائی کرے۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل پلاٹ دینے کا فیصلہ