قومی اسمبلی، سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے ترمیمی بل پیش کردیا گیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی روک تھام کیلئے15رکنی کونسل قائم، وفاقی وزراء بھی شامل
قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی روک تھام کیلئے15رکنی کونسل قائم، وفاقی وزراء بھی شامل

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے ترمیمی بل پیش کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور احتجاج کیا۔

اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی پر جانبداری کا الزام عائد کیا اور کہا کہ یہ ایوان تحریک انصاف کا نہیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ہے۔ اپوزیشن کے ارکان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے نظر انداز کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کے مائیک بھی بند کرا دیئے جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے قومی اسمبلی میں آئین میں 26 ویں آئینی ترمیم کرنے کا بل پیش کر دیا ہے۔ اس بل میں سینیٹ الیکشن اوپن کرنے اور دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی ترامیم شامل ہم چاہتے ہیں۔

وزیر قانون فروغ نسیم کا اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا حکومت چاہتی ہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو۔ اپوزیشن سے درخواست ہے کہ ان کے اراکین آئین پڑھ لیا کریں، آئین میں ترمیم لانا کیا غیر آئینی ہے؟

اپوزیشن کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے اراکین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتی ہے۔ ہمارے مائیک کو بند کر دیا جاتا ہے، ہر منتخب رکن اسمبلی کو بولنے کا حق ہے۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ا سپیکر کسی جماعت کا نہیں پورے ایوان کا ہوتا ہے۔ ایوان میں احتجاج کرنا ہمیں پسند نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کارروائی دستور کے مطابق ہو۔

انہوں نے کہا کہ26ویں آئینی ترمیم ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں۔ ہم چاہتے ہیں ایوان کو رولز کے مطابق چلایا جائے۔ پوری دنیا میں جمہوریت اپوزیشن کے ساتھ چلتی ہے۔

ابھی تک ان کے ذہنوں سے ڈی چوک کا کینٹینر نہیں نکلا۔ حکومت چلانے کے لیے برداشت، صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔انتقامی سوچ کی نہیں۔

مزید پڑھیں: نئے پاکستان میں حکومت کی اوّلین ترجیح عوام کی صحت اور روزگار کا تحفظ ہے۔شبلی فراز

Related Posts