حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد: ملک میں بدترین مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کے باعث 2 ماہ بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8روپے کمی کردی، اس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 323 روپے 38پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 11روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 318روپے 18پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

 

واضح رہے کہ نگران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا یہ پہلا موقع ہے، یکم اگست سے 15 ستمبر کے درمیان پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 78.38 روپے اور 75.73 روپے فی لٹر اضافہ ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:خوارج کو پاکستان دشمن ملکوں کی پشت پناہی حاصل ہے، آرمی چیف

Related Posts