کراچی:سندھ حکومت نے کراچی کے 70 سے زائد قدیمی گوٹھوں کو لیز دینے کا فیصلہ کرکے لوگوں کی بے دخلی کے خدشات ختم کردیئے۔
سندھ حکومت کے مطابق کراچی کے شہری اور دیہی علاقوں کے قدیم گوٹھ شامل ہوں گے، صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان کی سربراہی میں 10 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمیٹی کو فوری گوٹھوں کا سروے کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
نئے سروے میں ملیر کے کئی گوٹھ شامل ہوں گے، کمیٹی 20 اگست 2008 کی پالیسی کے مطابق بنے ہوئے گوٹھوں کو ریگولرائز کرے گی۔
کراچی کے درجنوں گوٹھ لیز نہ ہونے کی وجہ سے غیریقینی مستقبل کے حوالے سے پریشانی سے دوچار تھے جبکہ پیپلزپارٹی نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو لیز دینے کا وعدہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:
ایم کیوایم نے کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی حمایت کردی
کراچی ریلوے کا چنیسر ہالٹ پر انسداد تجاوزات آپریش، متعدد مکانات مسمار
سندھ حکومت کا تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل پلاٹ دینے کا فیصلہ
غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے سے پہلے آباد کاری کا فریم ورک تیار کیا جائیگا، مرادعلی شاہ