مارکیٹیں، بازار اور عوامی اجتماعات بند، ایسٹر کے موقع پر سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
lockdown on Easter

برلن :ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب مسیحیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر جرمنی کی حکومت کی جانب سے سخت لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر نے کہا کہ وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے ہمیں نئی وبا کا سامنا ہے۔جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے اعلان کیا کہ جرمنی میں نافذ موجودہ لاک ڈاؤن میں 18 اپریل تک کی توسیع کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 کروڑ 47 لاکھ افراد متاثر، 27 لاکھ 46 ہزار ہلاک

اس کے تحت ملک میں یکم اپریل سے 5 اپریل تک یعنی ایسٹر کی تعطیلات کے دوران پہلے سے بھی زیادہ سخت بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس دوران روزمرہ گھریلو ضروری اشیا کے اسٹور سمیت تقریبا سبھی دکانیں بھی بند رہیں گی جبکہ عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

نئے اعلان کے مطابق اگر کسی علاقے میں تین دن تک مسلسل سو سے زیادہ متاثرین پائے گئے تو اس خاص علاقے میں اور زیادہ سخت بندشیں عائد کی جائیں گی۔اس دوران تمام میوزیم، آرٹ گیلری اور کھیل کے دیگر مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے۔

Related Posts