اشتر اوصاف علی نئے اٹارنی جنرل مقرر

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے
اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اشتر اوصاف علی کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اشتر اوصاف علی کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

خیال رہے کہ اشتر اوصاف علی نواز شریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں اور وہ ماضی میں وزیر اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون وانصاف بھی رہ چکے ہیں، اشتر اوصاف علی دو مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں۔

اشتراوصاف علی صوبہ کے پراسیکیوٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پانامہ کیس، جے آئی ٹی اور دیگر کیسوں کے دوران بھی اشتراوصاف اٹارنی جنرل تھے جبکہ نیول سیلنگ کلب کیس میں سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) ظفر محمود عباسی کے وکیل بھی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے پاکستان کی پہلی امدادی کھیپ پہنچ گئی

اشتر اوصاف علی کے اٹارنی جنرل بننے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے انتہائی اہم موقع پر اشتر اوصاف  کے کاندھوں پر بھاری ذمے داری ڈال دی ہے۔آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس اور لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے ممکنہ کمیشن  اشتر اوصاف کیلیے کڑا امتحان ثابت ہوسکتے ہیں۔

Related Posts