ہمت ہے تو سامنے آئے اور! گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا طلاق کی خبروں پر شدید ردعمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govinda’s wife Sunita Ahuja responds to divorce rumors

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر گزشتہ 48 سال سے ایک ساتھ ہیں اور علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا اور سنیتا آہوجا کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے حالیہ دنوں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں الگ رہ رہے ہیں، جس کی سنیتا آہوجا نے خود بھی تصدیق کی۔

ہندی رش کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سنیتا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم الگ اس لیے رہتے ہیں کیونکہ جب گووندا سیاست میں آئے تو ہماری بیٹی جوان ہو رہی تھی اور پارٹی کارکنوں کی آمد و رفت ہمارے گھر میں ہوتی تھی۔ چونکہ ہم گھر میں آزادانہ طور پر شارٹس وغیرہ پہنتے تھے، اس لیے ہم نے ایک دفتر قریبی جگہ پر لینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر کسی میں ہمت ہے کہ وہ مجھے اور گووندا کو علیحدہ کرے تو سامنے آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MM News (@mmnewsdottv)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند سالوں سے جوڑے کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔ سنیتا نے انکشاف کیا کہ وہ کئی سالوں سے اپنی سالگرہ تنہا منا رہی ہیں تاہم دونوں نے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

گووندا، جو 1987 میں سنیتا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان خبروں پر پہلے ہی ردعمل دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ “یہ سب کاروباری باتیں ہیں، میں اپنی فلموں کے پروجیکٹس پر کام کر رہا ہوں۔

گووندا کو آخری بار 2023 کی فلم “رگو راجا رام” میں دیکھا گیا تھا، اور انہوں نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ جلد “بائیں ہاتھ کا کھیل”، “پنکی ڈارلنگ” اور “لین دین،اِٹس آل اباؤٹ بزنس” میں جلوہ گر ہوں گے۔

Related Posts