ملک کے زرِ مبادلہ ذخائر بہتر، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر اسٹیٹ بینک
(فوٹو: پرافٹ بائی پاکستان)

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ہے، زرِ مبادلہ ذخائر کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فنانشل لٹریسی بینکنگ اینڈ فنانس سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملکی درآمدات میںک می لائی گئی ہے۔ مالیاتی خواندگی کو فروغ دینے کیلئے اس قسم کے پروگرام خوش آئند ہیں۔

سال 2022 کا ذکر کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ اس سال مہنگائی کا مسئلہ درپیش رہا، رواں مالی سال کے دوران شرحِ مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے اور مہنگائی کی شرح میں یہ کمی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی توقع کے مطابق ہے۔

جمیل احمد نے کہا کہ ہمیں کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، مارکیٹ ویلیو کے حساب سے ہی ایکسچینج ریٹ میں کمی آرہی ہے، حکومت نے سخت فیصلے کیے اور درآمدات کو کافی حد تک کم کرلیا ہے۔

انہیوں نے کہا کہ تاخیر کی شکار 11 ہزار درآمدات کے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) مسائل کو حل کرلیا گیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوتے ہوئے دیکھا جارہا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 70 لاکھ ڈالرز سرپلس رہا۔

Related Posts