کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمر کوٹ شہر کا دورہ کیا، اراکین صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ، پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر اور مشیر ساحلی امور محمود مولوی،عزیز جی جی اورمشیر گورنر سندھ علی جونیجو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر گورنرسندھ نے عمر کوٹ میں احساس سیلانی لنگر سینٹر کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ احساس پروگرام سماجی شعبہ میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے،وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شروع کئے گئے اس پروگرام کا مقصد مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ہے اوراحساس لنگر سینٹرز بھی اسی مقصد کے تحت قائم کئے جارہے ہیں۔
Visited Umerkot with Governor Sindh @ImranIsmailPTI. Inaugurated 'Ehsaas Saylani Langar Khana'. Providing food to poor top most priority of govt. It will reduce problems of poor segments of society. pic.twitter.com/vAQFpvzJF4
— Mahmood Moulvi (@MoulviMahmood) June 29, 2020