گورنر پنجاب کی کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرزو پیرا میڈیکس کی تعریف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے،محمد سرور
کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے،محمد سرور

راولپنڈی : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیر میڈیکس کی تعریف کی ہے۔

اتوار کے روز راولپنڈی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کو کورونا سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم ان کی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں طبی عملے کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ذاتی تحفظ کاسامان مہیا کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ کا لاک ڈاؤن کے جائزے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

انہوں نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کرنے پرریسکیو 1122 کے کردار کو بھی سراہا ۔

چوہدری سرور نے مخیر حضرات کی بھی تعریف کی جنہوں نے ہمیشہ ملک کی ہر نازک صورتحال میں اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی شراکت کی وجہ سے اس وبائی بیماری پر قابو پانے کے لئے استعمال ہونے والی حفاظتی کٹس ، ماسک اور دیگر طبی سامان کی کمی نہیں ہے۔

Related Posts