گورنر سندھ کا اسرائیل کیخلاف اعلانِ جہاد، جلد مصر روانہ ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری گورنر شپ جاتی ہے تو جائے، پروا نہیں، اسرائیل کےخلاف اعلان جہاد و بغاوت کرتا ہوں۔

گورنر ہاؤس میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ اجتماع سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امداد لے کر مصر روانہ ہو رہا ہوں، ہم اپنی استطاعت کے مطابق امداد لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے، ہمیں یہودی طاقتوں کے بجائے اللہ سے ڈرنا چاہئے، ہمیں ہر پلیٹ فارم پر فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھانی چاہئے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب نےایک ہوکر فلسطین کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔

Related Posts