عمران خان کہیں نہیں جارہے، حکومت آئینی مدت پوری کریگی،شیخ رشید

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Railway system destroyed under Sheikh Rashid, more than 90 accidents

کراچی: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، مہنگائی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،اپوزیشن والے جتنے مرضی مارچ کرلیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانزک رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ ٹرین میں آگ سلنڈر سے لگی تھی اور رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ شیخ رشید ٹھیک کہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کچھ نہیں کریں گی، وفاقی کابینہ میں یہی فیصلہ ہوا مریم نوازکو باہر نہ جانے دیا جائے۔

مزید پڑھیں:وزیرریلوے شیخ رشید نے فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کی مخالفت کردی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف نے واپس نہیں آنا اور مریم نواز باہر نہیں جاسکتیں، اگر مولانافضل الرحمان نے دھرنا دیا تو اس بار دھر لیے جائیں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے پر سندھ حکومت سے کوئی اختلاف نہیں، ریلوے اور سندھ حکومت مل کر کے سی آر بنائیں گے، سندھ حکومت سے 5 نکات پر اتفاق ہوا ہے، کراچی سرکلر ریلوے سی پیک کا حصہ ہے، کے سی آر 2 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے۔