حکومت کا اسٹیل مل کو بند کرنے کا افسوسناک فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ سندھ حکومت پاکستان سٹیل ملز کی جگہ پر اپنی سٹیل ملز لگائے گی۔

وفاقی سیکرٹری صنعت و پیدا وار کے مطابق وزارت صنعت و پیدا وار نے ملز کی 700 ایکڑ اراضی سندھ حکومت کو دینے کی پیشکش کی ہے، سندھ گورنمنٹ اب سٹیل ملز چلانے کیلئے نیا پلانٹ قائم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پتہ چلا کہ اس کا کوئی خریدار موجود نہیں ہے، 700 ایکڑ کے علاوہ زمین صنعتی مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی، اسٹیل ملز کی زمین میں سے ساڑھے چار ہزار ایکڑ سپیشل اکنامک زونز کو لیز پر دیا جائے گا۔

دوسری جانب چیف فنانشل آفیسر عارف شیخ نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کا سالانہ تنخواہوں کا حجم 3.1 ارب روپے ہے، گزشتہ دس برسوں میں اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی میں 32 ارب روپے ادا کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 10 برسوں میں اسٹیل ملز میں 7 ارب روپے کی گیس استعمال ہو چکی ہے، سیاسی بھرتیاں، ملازمین کو مستقل کرنا پاکستان اسٹیل ملز کو لے ڈوبی۔

حکام اسٹیل ملز کے مطابق 2010 میں اس وقت کی حکومت نے 4500 ملازمین کو مستقل کرنے کا کہا، 2010 میں ساڑھے 4 ہزار ملازمین کو مستقل کرنے سے لاگت میں 2 ارب کا اضافہ ہوا۔

Related Posts