سندھ حکومت نے کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
سندھ حکومت نے کراچی کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے افسران کو مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے زیادہ پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
اس کے علاوہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کو یومیہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی جبکہ افسران کو ناقص مرغی کی فروخت روکنے اور معیار کی جانچ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کے افسران ہر روز شام 5 بجے تک رپورٹ جمع کرائیں۔
سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ صارفین کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔