حکومت نے سونے کی جیولری برآمد کرنے پر پابندی ختم کردی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گولڈ بینگلز کی تصویر
فوٹو عرب نیوز

وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی جیولری کی برآمد پر عائد پابندی ختم ہو چکی ہے، وزیر اعظم کو جیولری کی برآمد کی بحالی کیلئے سمری بھجوا دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چئیرمین جاوید حنیف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سونے کی جیولری کی ایکسپورٹ پر پابندی کا معاملہ ڈسکس ہوا۔

نمائندہ جیولری سیکٹر نے کہا کہ سونے کی جیولری کی برآمد پر مئی میں پابندی عائد کی گئی تھی، ایف بی آر کے ایس آر او کے تحت  پابندی 30 جون تک کیلئے تھی، ہماری درخواست ہے کہ جیولری کی برآمدات پر پابندی ختم کی جائے۔

حکام وزارت تجارت نے کہا کہ سونے کی جیولری کی برآمد پر عائد پابندی ختم ہو چکی ہے، وزیر اعظم کو جیولری کی برآمد کی بحالی کیلئے سمری بھجوا دی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد معاملہ منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں بھیجا جائے گا۔

Related Posts