حکومت نے بجلی کی قیمتیں مزید بڑھادیں

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے بجلی کی قیمتیں مزید بڑھادیں

نگران حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرادیا،فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا اپنا فیصلہ جاری کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

نیپرا کی جانب سے اب وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جا ری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے۔

مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی کیا جائے گا۔

Related Posts