عوام کیلئے خوشخبری! جمعہ، ہفتہ اور اتوار، 3 چھٹیاں ایک ساتھ جانتے ہیں کیوں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FILE PHOTO

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسلامی نئے سال 1447 ہجری کے آغاز کی مناسبت سے جمعہ 27 جون 2025 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت انسانی وسائل کی جانب سے پیر کے روز اعلان کیا گیا کہ نجی شعبے سے وابستہ تمام ملازمین کو جمعہ 27 جون کو بامعاوضہ چھٹی دی جائے گی۔

اس سے قبل فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے سرکاری اداروں کیلئے بھی اسی تاریخ کو تعطیل کی تصدیق کر دی تھی۔

تعطیل کے اس اعلان کے بعد جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تین دن پر مشتمل ویک اینڈ عوام کو میسر آئے گا، جبکہ معمول کے مطابق دفاتر پیر، 30 جون سے دوبارہ کھلیں گے۔

اسلامی روایت کے مطابق نئے ہجری سال کا آغاز چاند نظر آنے پر ہوتا ہے، اور ماہِ محرم کی پہلی تاریخ اسلامی کیلنڈر کے سال کی شروعات قرار دی جاتی ہے۔

محرم ان چار مقدس مہینوں میں شامل ہے جنہیں قرآن میں حرمت والا قرار دیا گیا ہے۔

یہ چھٹی یو اے ای کابینہ کے 2025 کے سرکاری تعطیلاتی کیلنڈر میں شامل ہے جو کہ پورے ملک میں سال بھر کی اہم مذہبی و قومی تعطیلات کی فہرست فراہم کرتا ہے۔

Related Posts