گوکل، فیس بک اور ٹویٹر نے بھی روس پر سخت پابندیاں عائد کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوکل، فیس بک اور ٹویٹر نے بھی روس پر سخت پابندیاں عائد کردیں
گوکل، فیس بک اور ٹویٹر نے بھی روس پر سخت پابندیاں عائد کردیں

کیلی فورنیا: روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز گوگل،فیس بک، اور ٹویٹر سمیت دیگر کمپنیوں نے روس پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یوکرین پر حملوں کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے نہ صرف روسی میڈیا کی مونیٹائزیشن ختم کردی بلکہ ان کے اشتہارات بھی بند کردیئے ہیں۔

گوگل کا بھی کہنا ہے کہ روسی میڈیا اور افراد پر پابندیاں نافذ کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں یوٹیوب نے بھی لاتعداد روسی ویڈیوز ہٹا دیں جن میں تشدد اور جنگ سے متعلق مواد نشر کیا گیا تھا۔

اسی طرح فیس بک نے روس کی متعدد سرکاری نشریاتی اداروں کے مواد پر بھی جزوی پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت روسی نشریاتی، حکومتی ادارے اور شخصیات تشدد اور جنگ سے متعلق مواد فیس بک پر شیئر نہیں کر سکیں گے۔

امریکا اور یورپین یونین نے بھی ٹیکنالوجی کے شعبوں جیسے سافٹ ویئرز، آلات، کمپیوٹرز، سیکیورٹی اپڈیٹس، لیزز اور سینسرز سمیت دیگر کئی اشیا کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں: فیس بک اورٹویٹرکا یوکرین میں صارفین کو اکاؤنٹ بند یا لاک کرنے کا مشورہ

دوسری جانب ٹویٹر نے یوکرین پر بھی پابندیاں لگائی ہیں، اسکے علاوہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے بھی یوکرین پر حملے کے بعد روسی میڈیا، حکومتی اداروں اور شخصیات پر جزوی پابندی عائد کردی جن میں اشتہارات کی بندش بھی شامل ہے۔

Related Posts