بجلی کی قیمتوں سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری؛ 53 ارب روپے کا ریلیف ملنے کا امکان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں سے پریشان عوام کے لیے ایک امید افزا خبر سامنے آئی ہے۔ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 53 ارب روپے سے زائد ریلیف فراہم کرنے کی باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو یہ ریلیف مختلف مدات میں دیا جا سکتا ہے، جن میں کیپیسٹی پیمنٹس کی مد میں 53.71 ارب روپے کی بچت، سسٹم چارجز کے تحت 66 کروڑ روپے کا بوجھ، اور آپریشن و مینٹیننس کی مد میں 18 کروڑ روپے کے اخراجات شامل ہیں۔

نیپرا کی جانب سے اس درخواست پر سماعت 4 اگست کو کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ تمام بجلی صارفین کراچی سمیت ملک بھر پر لاگو ہوگا۔

یہ ریلیف ایسے وقت میں تجویز کیا گیا ہے جب صارفین مہنگی بجلی، اووربلنگ اور اضافی چارجز سے شدید پریشان ہیں۔ خاص طور پر 200 یونٹس سے زائد استعمال کرنے والوں پر فی یونٹ لاگت میں ہوش رُبا اضافہ عوامی غم و غصے کا سبب بن چکا ہے۔

بجلی صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف اس ریلیف کو فوری نافذ کیا جائے بلکہ بجلی کی قیمتوں کے تعین کے موجودہ نظام پر بھی نظرِ ثانی کی جائے تاکہ عام شہری کو ریلیف مل سکے اور بجلی ہر طبقے کے لیے قابلِ برداشت بنائی جا سکے۔

نیپرا کی آئندہ سماعت میں اس درخواست کی منظوری ایک ایسا فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے جس سے لاکھوں گھریلو اور کمرشل صارفین کو مہنگائی کے طوفان میں وقتی ہی سہی مگر بڑی سانس لینے کا موقع مل سکتا ہے۔

Related Posts