ملک سے باہر کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک سے باہر کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کےلیے اچھی خبر آگئی۔

اگر آپ بیرون ملک کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری کرتے ہیں تو آپ کو ادائیگی ڈالر کے انٹر بینک کے ریٹ کے مطابق کرنی ہوگی۔

آن لائن کی گئی خریداری پر بھی ادائیگی انٹربینک کے ریٹ پر ہی ہو گی، اسٹیٹ بینک نے 31 جولائی 2023 تک اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ رخ خان کی بیٹی کا کس کے ساتھ افیئر چل رہا ہے؟

کریڈٹ کارڈ کی ادائیگیاں اس پہلے اوپن مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہوتی تھیں، انٹربینک میں آج امریکی ڈالر کی قدر 285 روپے 35 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 311 روپے ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کریڈٹ کارڈ سیٹلمنٹ کے ڈالر انٹربینک ریٹ سے خریدنے کی اجازت دے دی۔

کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشن کے ڈالر انٹر بینک ریٹ پر خریدنے کی اجازت اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد دی گئی۔

ایس بی پی نے بینکوں کے صدور اور چیف ایگزیکٹیو کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ مجاز ڈیلرز کو کارڈ بیس ٹرانزیکشن کی سیٹلمنٹ کے ڈالر انٹر بینک سے خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔

Related Posts