سونا خریدنے کا سنہری موقع؛ فی تولہ قیمت میں اتنی کمی آپ کو یقین نہیں آئے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

پاکستانی صرافہ بازار میں ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاری کی دنیا میں خوشگوار ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار کا ہوگیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کمی سے 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔آج فی تولہ چاندی 4 ہزار 14 روپے مستحکم رہی۔

صرافہ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ہزار 365 ڈالر سے کم ہوکر 3 ہزار 353 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

Related Posts