آج بروز جمعہ 27 جون 2025 کو پاکستان میں سونے کی قیمتیں درج ذیل ہیں جو سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہیں گی، اس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 356000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 305212 روپے مقرر کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1335 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 356000 روپے میں فروخت ہوا جبکہ پچھلے کاروباری روز اس کی قیمت 354665 روپے تھی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1144 روپے کے اضافے کے ساتھ 305212 روپے ہو گئی جو پہلے 304068 روپے تھی۔ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 1048 روپے اضافہ ہوا اور یہ 279787 روپے سے بڑھ کر 278739 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 86 روپے مہنگی ہو کر 3850 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 73 روپے کے اضافے سے 3300 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 3343 ڈالر فی اونس ہو گئی جو اس سے پہلے 3330 ڈالر تھی۔ چاندی کی قیمت 0.86 ڈالر کے اضافے سے 36.66 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔