نئے مالی سال کے پہلے ہی دن سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 1 جولائی کو ایک تولہ سونا 6 ہزار 600 روپے مہنگا ہوگیا۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک تولہ سونا 6 ہزار 600 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔
جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے قدر 5 ہزار 658 روپے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 898 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 5 روپے اضافہ سے 3 ہزار 834 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 45 روپے اضافے سے 3 ہزار 287 روپے کی ہوگئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونا 66 ڈالر مہنگا ہوکر 3 ہزار 348 ڈالر کا ہوگیا ہے۔