کراچی: ملک میں روز بروز ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی بے قدری کے باعث آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 10 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں 29 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1750ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 11 روپے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی