بدھ 23 جولائی 2025 کو ملک بھر میں سونے کی تازہ ترین قیمتیں جاری کر دی گئی ہیںجو سہ پہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گی۔ اس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے نئی قیمتیں جاری کرے گی۔
آج کے نرخ کے مطابق کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پشاور میں فی تولہ سونا قدرے کم نرخ پر 3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے میں دستیاب رہا تاہم 10 گرام کی قیمت وہاں بھی باقی شہروں کے برابر رہی۔
گزشتہ روز (منگل) کے سیشن میں بھی فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے برقرار رہی تھی۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے اور 10 گرام 22 قیراط سونا 2 لاکھ 83 ہزار 865 روپے میں دستیاب رہا جن میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔
چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 23 روپے بڑھ کر 4 ہزار 35 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 459 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ہزار 387 ڈالر پر برقرار رہی جبکہ چاندی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 23 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی سطح پر چاندی 38اعشاریہ 88 ڈالر فی اونس ہو گئی۔