قیمتوں میں نمایاں اضافہ! آج پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت کتنی؟

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold prices in Pakistan today- Tuesday 22 July 2025
FILE PHOTO

آج منگل 22 جولائی 2025 کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 361200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جو گزشتہ کاروباری روز کے مقابلے میں 3600 روپے زیادہ ہے۔

فی 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 3087 روپے بڑھ کر 309671 روپے ہو گئی ہے جبکہ 22 قیراط سونے کے فی 10 گرام کی قیمت 283865 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان میں سونے کی قیمتیں یکساں ہیں، جہاں فی تولہ سونا 361200 روپے اور فی 10 گرام سونا 309671 روپے میں دستیاب ہے جبکہ پشاور میں فی تولہ سونا 357600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور فی تولہ چاندی 4012 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 3439 روپے پر مستحکم ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جہاں سونا 36 ڈالر کے اضافے سے 3387 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی بڑھ کر 38اعشاریہ 65 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

یہ قیمتیں آج دوپہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گی جس کے بعد ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Posts