پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی، آج کے نئے نرخ متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold prices in Pakistan today-Monday March 3, 2025

پاکستان میں گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے اور ہفتے کے روز فی تولہ سونا 3 لاکھ روپے پر فروخت ہوا تاہم اتوار کو مارکیٹ بند ہونے کے باعث نئے نرخ جاری نہیں کیے گئے۔ تازہ ترین قیمتوں کا اعلان آج متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 3 لاکھ روپے پر آ گئی جبکہ اس سے پچھلے کاروباری روز فی تولہ قیمت 3 لاکھ 500 روپے پر تھی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 438 روپے کمی ہوئی جس کے بعد یہ 2 لاکھ 57 ہزار 201 روپے پر آ گئی جبکہ پہلے یہ 2 لاکھ 57 ہزار 639 روپے تھی۔

دوسری جانب 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 393 روپے کمی ہوئی جس کے بعد یہ 2 لاکھ 35 ہزار 776 روپے ہو گئی جبکہ اس سے پہلے یہ 2 لاکھ 36 ہزار 169 روپے پر تھی۔

آج مارکیٹ کھلنے کے بعد سونے کے تازہ نرخ جاری کیے جائیں گے جس سے مزید کمی یا استحکام کے بارے میں واضح معلومات مل سکیں گی۔

City Gold per Tola Gold per 10 Grams
Karachi Rs. 300,000 Rs. 257,201
Islamabad Rs. 300,000 Rs. 257,201
Lahore Rs. 300,000 Rs. 257,201
Multan Rs. 300,000 Rs. 257,201
Peshawar Rs. 300,000 Rs. 257,201

Related Posts