پاکستان میں آج سونا مزید سستا ! منگل 29 جولائی کی نئی قیمت جانتے ہیں؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Gold prices drop Rs1600 per tola
FILE PHOTO

پاکستان میں منگل 29 جولائی 2025 کو بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں ہو گئے جس کے باعث سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز منگل فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو کر 3لاکھ 54ہزار700 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 304098 روپے مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ روز یعنی پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 356300 روپے پر بند ہوئی تھی جس کے مقابلے میں آج کی کمی کہیں زیادہ نمایاں ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہو کر 3320 ڈالر فی اونس تک آ گئی ہے۔ اس قیمت میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت بدستور 3963 روپے پر برقرار ہے۔

سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا تعلق عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سے جوڑا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کار اس وقت امریکی بانڈز اور کرپٹو مارکیٹس کی جانب بھی توجہ دے رہے ہیں جس کا براہ راست اثر قیمتی دھاتوں کی طلب پر پڑ رہا ہے۔

Related Posts