اسلام آباد: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200روپے کا اضافہ ہوا۔
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ نئی قیمت 1200 روپے بڑھ کر 209500 تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام خالص سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 177726 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر کی کمی سے 1970 ڈالر پر بند ہوئی۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 110 پوائنٹس کی مندی
امریکی ڈالر نے پیر کو روپے کی جیت کے سلسلے کو روک دیا اور 1.22 روپے اضافے کے بعد 285.03 روپے پر بند ہوا۔