ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 3900روپے کا اضافہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 3900روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 3900روپے کا اضافہ

کراچی: ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3900 روپے کے اضافے کے ساتھ منگل کو سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 178,800 پر پہنچ گئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی فروخت 174,900 روپے پر کی گئی تھی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 3344 روپے بڑھ کر 149,948 روپے سے 153,292 روپے ہو گئی۔ جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 137,453 روپے سے بڑھ کر 140,518 روپے ہو گئی۔

مجموعی طور پر، یکم دسمبر سے سونے کی قیمت میں 17,600 روپے یا 10.91 فیصد فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے سے 2050 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے اضافے سے 1757.54 روپے ہو گئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر بڑھ کر 1808 ڈالر ہو گئی جبکہ اس کی فروخت 1,796 ڈالر تھی۔

Related Posts